20 مئی، 2016، 1:28 PM

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے قریب مونڈکا چوک کے علاقے میں وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 6 دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے قریب مونڈکا چوک کے علاقے میں وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 6 دہشت گرد پولیس مقابلے میں  ہلاک ہوگئے ہیں۔

 پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے وہی دہشت گرد تھے، جو ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان جانے والی روڈ پر چیک پوائنٹ قائم کر رکھا تھا۔

رات گئے پولیس کی ٹیم نے چیک پوائنٹ سے گزرنے والی ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو تلاشی کے لیے رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ان میں سوار افراد نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی جس سے گاڑی، جس میں بارودی مواد نصب تھا، دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ ہلاک دہشت گردوں میں القاعدہ کا کمانڈر یاسر پنجابی اور اس کے 5 ساتھی شامل ہیں۔پولیس نے جائے وقوع سے ایک آٹومیٹک رائفل اور پستول برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔یاسر پنجابی پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے بھی مقرر تھی، اس نے گجرانوالہ میں 8 دھماکے کیے تھے۔

News ID 1864135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha